شمالی وزیرستان کی ننھی کرکٹر کی مہارت نے حکام کو متاثر کیا، اس کی تربیت کے اقدامات کا اعلان ہوا ہے۔
وزیرستان: (رائیٹ ناوٴ نیوز) شمالی وزیرستان کی ایک ننھی کرکٹر کی وائرل ویڈیو نے اعلیٰ حکام کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
بچی کی کرکٹ کھیلنے کی مہارت اور جوش کے پیش نظر مقامی حکام نے اس کی تربیت اور ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں سیکرٹری آئی پی سی کو ہدایت کی گئی ہے کہ آئینہ وزیر سے رابطہ کیا جائے اور اسے اسلام آباد مدعو کر کے مکمل معاونت فراہم کی جائے۔















