رمضان کے پہلے جمعے کو اسرائیل نے مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کی رسائی محدود کر دی، صرف 10 ہزار فلسطینیوں کو اجازت دی گئی۔
مقبوضہ بیت المقدس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مقبوضہ بیت المقدس میں رمضان کے پہلے جمعے کے موقع پر اسرائیل نے مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کی رسائی محدود کر دی۔ اسرائیلی حکام نے اعلان کیا ہے کہ صرف 10 ہزار فلسطینیوں کو خصوصی اجازت نامے کے تحت داخلے کی اجازت دی جائے گی، جو کہ پچھلے برسوں کے مقابلے میں بہت کم ہے۔
رام اللہ کے قریب قلندیہ چیک پوائنٹ پر سیکڑوں فلسطینی یروشلم میں داخلے کی اجازت کے منتظر ہیں۔ حکام کے مطابق صرف 12 سال سے کم عمر کے بچے، 55 سال سے زائد عمر کے مرد اور 50 سال یا اس سے زیادہ عمر کی خواتین ہی داخلے کے اہل ہوں گی۔
اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے امام کو گرفتار کر لیا ہے۔













