سکھس فار جسٹس کا بورڈ آف پیس اجلاس کے لیے ایک ارب ڈالر کا اعلان

سکھس فار جسٹس نے بورڈ آف پیس کے لیے ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان کیا اور خالصتان کے لیے سفارتی حل پر زور دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سکھس فار جسٹس کا امن کے لیے ایک ارب ڈالر کا اعلان

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سکھس فار جسٹس نے بورڈ آف پیس کے پہلے سرکاری اجلاس کے لیے ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔

امریکہ بھر سے سینکڑوں سکھ برادری کے افراد واشنگٹن ڈی سی میں جمع ہوئے تاکہ امن، اتحاد اور سیاسی مطالبات کے حق میں آواز بلند کریں۔ انہوں نے خالصتان کو ایک حل طلب سیاسی مسئلہ قرار دیتے ہوئے سفارتی اور جمہوری حل پر زور دیا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارتی زیر قبضہ پنجاب میں امریکی محکمہ خارجہ کی نگرانی میں آزادی ریفرنڈم کروایا جائے۔

سکھس فار جسٹس کے جنرل کونسل گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ خالصتان ریفرنڈم کے حامی سکھ نوجوانوں کو مبینہ جعلی مقابلوں میں نشانہ بنایا جا رہا ہے اور 11,000 سے زائد سکھ نوجوان سیاسی عقائد کی بنیاد پر گرفتار کیے گئے ہیں۔

مظاہرین نے کہا کہ وہ بھارت سے جمہوری اور پرامن طریقے سے آزادی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں