بھارت میں کباڑ فروش نے ردی میں بیچا گیا سونا واپس کر دیا

فریدآباد میں کباڑ فروش نے دیانت داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اشوک شرما کو ان کے بیچے گئے سونے کے زیورات واپس کر دیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارت میں کباڑ فروش نے ردی میں بیچا گیا سونا واپس کر دیا

فریدآباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت کے شہر فریدآباد میں ایک کباڑ فروش حاجی اختر خان نے تقریباً 100 گرام سونے کے زیورات اصل مالک اشوک شرما کو چار ماہ بعد واپس کر دیے۔ اشوک شرما کے خاندان نے دیوالی کی صفائی کے دوران غلطی سے زیورات کباڑ میں بیچ دیے تھے۔

کباڑ فروش حاجی اختر خان کو سامان الگ کرتے وقت زیورات لپٹے ہوئے ملے۔ انہوں نے لالچ سے بچتے ہوئے پولیس کو اطلاع دی اور زیورات اصل مالک تک پہنچا دیے۔

زیورات کی واپسی پر پولیس کی موجودگی میں حاجی اختر خان کی دیانت داری کی تعریف کی گئی۔ حاجی اختر خان نے کہا کہ اصل دولت صاف نیت اور مطمئن دل ہے، نہ کہ سونا۔

دیگر متعلقہ خبریں