قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر پابندی ختم

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عبوری صدر محی الدین وانی نے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر عائد دو سالہ پابندی ختم کر دی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر پابندی ختم

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عبوری صدر، محی الدین وانی نے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر عائد دو سالہ پابندی کو ختم کر دیا ہے۔ یہ پابندی فیڈریشن کے سابق صدر نے عائد کی تھی۔

محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ ہاکی کی بحالی اور مضبوطی کے لیے ٹیم منیجمنٹ کو نئے سرے سے منظم کیا جائے گا اور کھلاڑیوں کو تربیت اور میچز پر مکمل توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ فیڈریشن کی نئی قیادت کے لیے شفاف انتخابات کرائے جائیں گے اور تمام فیصلوں میں شفافیت اور انصاف کو ترجیح دی جائے گی۔

محی الدین وانی نے کہا کہ ہاکی کی عظمت کو دوبارہ قائم کرنا ہوگا اور قومی کھیل کی بحالی کے لیے تمام ادارے ہم آہنگ ہیں۔ گورننس میں بہتری اور نجی شعبے کی شراکت داری کے ذریعے کھلاڑیوں کی مکمل حمایت کو یقینی بنایا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں