ایچ ای سی نے اے آئی کورسز کو لازمی نصاب کا حصہ بنانے کی ہدایت کی

ایچ ای سی نے جامعات کو مصنوعی ذہانت کو نصاب میں شامل کرنے کی ہدایت کی ہے، جو 2026 سے نافذ ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایچ ای سی نے اے آئی کورسز کو لازمی نصاب کا حصہ بنانے کی ہدایت کی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے جامعات کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو نصاب کا لازمی حصہ بنانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

ایچ ای سی نے نجی اور سرکاری جامعات کو کہا ہے کہ وہ تمام ڈگری پروگرامز میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کورس کو شامل کریں۔ یہ کورس 2026 کے تعلیمی سیشن سے نافذ کیا جائے گا۔

ایچ ای سی نے ہدایت کی ہے کہ انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سطح پر اے آئی کورس لازمی ہوگا، جبکہ جامعات کو اختیاری مضمون کے طور پر شامل کرنے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔

ہر اے آئی کورس 3 کریڈٹ گھنٹے پر مشتمل ہوگا تاکہ طلبہ کو ٹیکنالوجی کے بنیادی اور ذمہ دارانہ استعمال کی عملی تربیت مل سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں