چینی انفلوئنسر کے بیوٹی فلٹر فیل ہونے پر 1 لاکھ 40 ہزار فالوورز کم ہوگئے، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔
بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چینی خاتون انفلوئنسر کی لائیو اسٹریم کے دوران بیوٹی فلٹر میں خرابی سے ان کا قدرتی چہرہ ظاہر ہوگیا، جس کے نتیجے میں ان کے 1 لاکھ 40 ہزار فالوورز کم ہوگئے۔
یہ واقعہ اس وقت ہوا جب وہ اپنے فالوورز کے ساتھ لائیو سیشن کر رہی تھیں۔ وہ اکثر بیوٹی فلٹرز کا استعمال کرتی تھیں جو ان کی جلد کو ہموار اور چہرے کو پرکشش بناتے تھے۔
فلٹر کی ناکامی سے ان کا قدرتی چہرہ، جلد کی قدرتی ساخت اور عمر کے اثرات واضح ہوگئے۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی کہ آیا یہ دھوکہ دہی ہے یا نہیں۔
کچھ صارفین نے ان پر فالوورز کو دھوکہ دینے کا الزام لگایا جبکہ دیگر نے کہا کہ فلٹرز کا استعمال آن لائن تفریح کا حصہ ہے۔
ماہرین کے مطابق، یہ واقعہ آن لائن شہرت اور بیوٹی اسٹینڈرڈز پر نئی بحث کو جنم دیتا ہے اور چین کی لائیو اسٹریمنگ انڈسٹری پر بھی اثر ڈال سکتا ہے۔











