ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ، نمیبیا کے خلاف کھلاڑیوں کی شمولیت پر اختلاف

پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں نمیبیا کے خلاف میچ کے لیے سینئر کھلاڑیوں کی شمولیت پر اختلافات برقرار، پلیئنگ الیون میں تبدیلیوں پر غور جاری۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ: نمیبیا کے خلاف کھلاڑیوں کی شمولیت پر اختلاف

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان ٹیم کے لیے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نمیبیا کے خلاف گروپ اسٹیج کے آخری میچ کے لیے سینئر کھلاڑیوں کو ڈراپ کرنے پر اتفاق نہیں ہو سکا۔

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا سینئر کھلاڑیوں بابراعظم، شاہین آفریدی اور شاداب خان کو میدان میں اتارنے پر بضد ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں کی شمولیت پر اختلاف موجود ہے۔

صاحبزادہ فرحان اور ابرار احمد کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے جبکہ فخر زمان اور نسیم شاہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنے پر غور ہو رہا ہے۔ خواجہ نافع کو شامل کرنے پر بھی مشاورت جاری ہے۔

بھارت کے خلاف پچھلے میچ میں سینئر کھلاڑیوں کی کمزور کارکردگی کے باوجود ٹیم مینجمنٹ انہیں بینچ پر بٹھانے سے گریزاں ہے۔ کل نمیبیا کے خلاف میچ پاکستانی ٹیم کے سپر 8 مرحلے میں رسائی کا فیصلہ کرے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں