پاکستان میں الیکٹرانکس اور موبائل فون مینوفیکچرنگ پالیسی منظور

پاکستان میں الیکٹرانکس اور موبائل فون کی مقامی تیاری کے لیے سات سالہ پالیسی منظور کر لی گئی۔ اس اقدام سے سالانہ 40 کروڑ ڈالر کی آمدن متوقع ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں الیکٹرانکس ڈیوائسز کی تیاری کی نئی پالیسی منظور

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان میں پہلی بار مقامی سطح پر الیکٹرانکس ڈیوائسز اور موبائل فونز کی تیاری کے لیے سات سالہ پالیسی منظور کر لی گئی ہے۔ انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کی رپورٹ کے مطابق اس پالیسی سے سالانہ 40 کروڑ ڈالر کی آمدن متوقع ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف شرکت داروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں موبائل اور الیکٹرانک ڈیوائسز مینوفیکچرنگ پالیسی 2026 تا 2033 پر غور کیا گیا، اور اسے وزیراعظم کو پیش کرنے کے لیے تیار کر لیا گیا۔

ہارون اختر نے کہا کہ مقامی سطح پر الیکٹرانکس کی تیاری کا باقاعدہ آغاز ہوگا اور عالمی کمپنیوں کو پاکستان میں پلانٹس لگانے کی دعوت دی جائے گی۔ پاکستان کو خطے میں موبائل الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ حب بنانے کا ہدف ہے جس سے موبائل فونز کی ری ایکسپورٹ سے سالانہ 30 سے 40 کروڑ ڈالر آمدن متوقع ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں