ایران سے جوہری مذاکرات میں بالواسطہ شامل ہوں گے: ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے جوہری مذاکرات میں بالواسطہ طور پر شامل ہوں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران سے جوہری مذاکرات میں بالواسطہ شامل ہوں گے: ٹرمپ

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام پر ہونے والے مذاکرات میں بالواسطہ طور پر شامل رہیں گے۔ انہوں نے ائیرفورس ون میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ مذاکرات اہمیت کے حامل ہیں اور وہ براہ راست نہیں بلکہ بالواسطہ کردار ادا کریں گے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے ماضی میں مذاکرات کے دوران سخت مؤقف اختیار کیا، تاہم امریکی حملوں کے بعد تہران کو اپنے مؤقف کے نتائج کا احساس ہوا ہے۔ اب ایران مذاکرات کے لیے سنجیدہ نظر آ رہا ہے اور کسی معاہدے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

صدر نے مزید کہا کہ وہ سعودی عرب اور یو اے ای کے درمیان تنازع میں ملوث نہیں لیکن اسے حل کر سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام پر مذاکرات جنیوا میں متوقع ہیں۔

امریکی فوج بھی ایران کے خلاف ممکنہ آپریشن کی تیاری میں مصروف ہے، جبکہ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ٹرمپ مذاکرات کے ذریعے عالمی مسائل حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں