پاکستان کے سونے کے ذخائر کی مالیت 10.374 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، جنوری 2026 میں 1.279 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں سونے کے ذخائر کی مالیت کے حوالے سے تازہ ترین تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ موجودہ ذخائر کی مالیت 10.374 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق، جنوری 2026 میں ملکی سونے کے ذخائر کی مالیت میں 1.279 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، جبکہ رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران سونے کی مالیت میں 3.5 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
جون 2025 میں سونے کے ذخائر کی مالیت 6.84 ارب ڈالر تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں سونے کے ذخائر 20 لاکھ 82 ہزار اونس یا 55 لاکھ 52 ہزار تولے ہیں۔














