ایران کی امریکا سے جوہری معاہدے پر مذاکرات کی مشروط پیشکش

ایران نے کہا ہے کہ اگر امریکا پابندیاں اٹھانے پر بات کرے تو وہ جوہری معاہدے کے لیے تیار ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کی امریکا سے جوہری معاہدے پر مذاکرات کی مشروط پیشکش

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے عندیہ دیا ہے کہ اگر امریکا پابندیاں اٹھانے پر بات چیت کے لیے تیار ہو تو وہ جوہری معاہدے پر سمجھوتوں کے لیے آمادہ ہے۔ یہ بات ایران کے نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے مطابق صدر ٹرمپ معاہدے کو ترجیح دیتے ہیں، مگر ایران کے ساتھ معاہدہ کرنا مشکل ہے۔ تاہم مجید تخت روانچی نے کہا کہ گیند اب امریکا کے کورٹ میں ہے کہ وہ ثابت کرے کہ وہ واقعی معاہدہ چاہتا ہے۔

مجید تخت روانچی نے واضح کیا کہ ایران اپنے پروگرام سے متعلق دیگر امور پر بات کرنے کو تیار ہے، شرط یہ ہے کہ امریکا پابندیوں پر بات چیت کے لیے آمادہ ہو۔ تاہم، انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا اس سے مراد تمام یا کچھ پابندیاں اٹھانا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں