اسلام آباد میں رمضان دسترخوان کیلئے رجسٹریشن لازمی

اسلام آباد میں رمضان دسترخوان لگانے کے لئے رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے، 18 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد میں رمضان دسترخوان کیلئے رجسٹریشن لازمی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد میں رمضان کے دوران دسترخوان لگانے کے لئے ضلعی انتظامیہ سے رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ اس حوالے سے شہربھر سے 18 درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔

رمضان المبارک میں مختلف شاہراہوں پر دسترخوان سجانے کے خواہشمند افراد کو ضلعی انتظامیہ سے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔ ترجمان کے مطابق درخواست گزاروں کو مکمل تفصیلات کے ساتھ درخواست جمع کرانا ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ جگہ کی نشاندہی، سیکیورٹی اور دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گی۔ درخواست گزاروں کو اپنی شناختی تفصیلات اور جگہ کی معلومات بھی فراہم کرنا ہوگی۔

ترجمان کے مطابق شہربھر سے 18 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں اور اسسٹنٹ کمشنرز جگہ کا معائنہ کرکے اجازت نامہ جاری کریں گے۔ بغیر رجسٹریشن عوامی دسترخوان لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں