مظفرگڑھ میں 11 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال کر حکام کے حوالے کیا

مظفرگڑھ کے کچے علاقے میں 11 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے، بوسن گینگ کا صفایا ہو چکا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مظفرگڑھ میں 11 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال کر حکام کے حوالے کیا

مظفرگڑھ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مظفرگڑھ کے کچے علاقے میں 11 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے اور حکام کے حوالے ہو گئے۔ ڈی پی او نے کہا ہے کہ ان ڈاکوؤں کا تعلق بوسن گینگ سے تھا اور علاقے سے ڈاکوؤں کا صفایا ہو چکا ہے۔

ڈی پی او کے مطابق گینگ کے 12 دیگر ڈاکوؤں کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔

پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں جدید سرویلنس اور ہیومن انٹیلی جنس سسٹم کے استعمال کا ذکر کیا، جب کہ سندھ پولیس کی بہادری کی بھی تعریف کی۔

دیگر متعلقہ خبریں