امریکی صدر ایران سے معاہدے کے خواہاں، خامنہ ای سے ملاقات کو تیار

امریکی وزیر خارجہ کے مطابق صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور خامنہ ای سے ملاقات پر آمادہ ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی صدر ایران سے معاہدے کے خواہاں، خامنہ ای سے ملاقات کو تیار

میونخ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں اور اگر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای ملاقات کی خواہش ظاہر کریں تو ٹرمپ ان سے ملنے کے لیے تیار ہوں گے۔

میونخ سکیورٹی کانفرنس میں انٹرویو کے دوران روبیو نے کہا کہ ٹرمپ عالمی مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے چاہتے ہیں اور کسی سے بھی ملاقات کے لیے آمادہ ہیں۔

روبیو نے مزید کہا کہ اگر آیت اللہ خامنہ ای کل ہی ملاقات کی درخواست کریں تو یہ ممکن ہے، کیونکہ ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ مسائل اسی طرح حل ہوتے ہیں۔

انہوں نے مشرق وسطیٰ میں دوسرا طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے کے فیصلے کو احتیاطی اقدام قرار دیا تاکہ ایران کوئی ایسا قدم نہ اٹھائے جو تنازع کو بڑھا دے۔

امریکی فوج ایران کے خلاف مسلسل اور طویل آپریشن کی تیاری کر رہی ہے، جبکہ ایرانی فوج ہائی الرٹ ہے اور کسی بھی فوجی کارروائی کا فیصلہ کن جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں