لاہور میں تیز رفتار گاڑی نے تین لڑکیوں کو کچل دیا، دو جاں بحق

لاہور میں تیز رفتار گاڑی نے تین لڑکیوں کو کچل دیا، دو موقع پر جاں بحق، ایک زخمی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور میں تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ کر تین لڑکیاں متاثر

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گارڈن ٹاؤن میں تیز رفتار لگژری گاڑی نے تین لڑکیوں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں دو لڑکیاں موقع پر جاں بحق ہو گئیں جبکہ ایک لڑکی زخمی ہوگئی۔ پولیس نے جاں بحق ہونے والی لڑکی سونیا کے والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

حادثہ کلمہ چوک انڈر پاس سے آنے والی گاڑی کی وجہ سے پیش آیا۔ جاں بحق لڑکیوں کی شناخت ماہدہ اور سونیا کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی لڑکی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ پولیس کے مطابق پانچ لڑکیاں سڑک عبور کر رہی تھیں جب یہ حادثہ پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی 21 سالہ عتیق شہباز چلا رہا تھا، جو گلبرگ کے ہوٹل سے کھانا کھا کر واپس آ رہا تھا۔ مقدمے میں قتل خطا کی دفعات شامل کی گئی ہیں اور ملزمان کے کوائف و ڈرائیونگ لائسنس کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ حادثے کی گاڑی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں