مالی سال 26-2025 کی پہلی ششماہی میں پاکستانی فری لانسرز کی آمدنی 55 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی

پاکستانی فری لانسرز نے مالی سال 26-2025 کی پہلی ششماہی کے دوران 55 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کما کر 58 فیصد اضافہ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستانی فری لانسرز نے پہلی ششماہی میں 55 کروڑ ڈالر کمائے

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ مالی سال 26-2025 کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستانی فری لانسرز نے 55 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی آمدنی حاصل کی ہے، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 35 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھی، یوں 58 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ کامیابی پاکستانی ڈیجیٹل معیشت کی مضبوطی کی علامت ہے۔

اسٹیٹ بینک کے جاری اعداد و شمار کے مطابق یہ آمدنی کمپیوٹر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے حاصل کی گئی، جو سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، گرافک ڈیزائننگ، مواد کی تخلیق اور ای کامرس جیسے شعبوں میں پاکستان کی مقبولیت کا اظہار کرتی ہے۔

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ حکومت فری لانسرز کی سہولت کے لیے متعدد اقدامات کر رہی ہے، جیسے ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر کی بہتری، سستے انٹرنیٹ کی فراہمی اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کو آسان بنانا۔

پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ابراہیم امین نے امید ظاہر کی ہے کہ مالی سال کے اختتام تک فری لانسرز کی آمدنی ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ 2018 کے بعد کئی اصلاحات متعارف کرائی گئیں، جن سے فری لانسرز کی آمدنی قانونی طور پر ملک میں لائی جارہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں