علی امین گنڈاپور کا عمران خان کے علاج کے لیے دھرنے جاری رکھنے کا اعلان

علی امین گنڈاپور نے عمران خان کے علاج کے لئے دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
علی امین گنڈاپور کا دھرنا عمران خان کے علاج کے مطالبے پر جاری

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے علاج کے لیے دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے کو مسئلے کے حل تک جاری رکھا جائے گا۔

علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا علاج کیا جائے اور ان کی صحت کی معلومات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے ڈاکٹرز کے بیانات کو منافقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی حالت خراب ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج کے لئے ذاتی معالج یا فیملی ممبر کی نگرانی میں طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

دیگر متعلقہ خبریں