ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی اور غیر ملکی کرنسی کے الزام میں تین افراد گرفتار کر لیے

کراچی میں ایف آئی اے نے نجی بینک کے ایریا مینجر سمیت تین افراد کو حوالہ ہنڈی اور غیر ملکی کرنسی ایکسچینج کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی میں حوالہ ہنڈی اور کرنسی ایکسچینج پر تین گرفتار

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی میں ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے نجی بینک کے ایریا مینجر سمیت تین افراد کو حوالہ ہنڈی اور غیر ملکی کرنسی ایکسچینج کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

ملزمان بختاور خان، فرمان سومرو اور نعمان کے قبضے سے 15 ہزار امریکی ڈالرز اور 4 لاکھ 85 ہزار پاکستانی روپے برآمد کیے گئے، جبکہ 3 موبائل فونز سے غیر قانونی کرنسی کاروبار اور حوالہ ہنڈی کے اہم ڈیجیٹل شواہد بھی حاصل ہوئے۔

ملزمان نے دوران تحقیقات غیر قانونی کرنسی کی خرید و فروخت اور حوالہ ہنڈی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی جاری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں