عقیل ملک نے پی ٹی آئی پر سرکاری ڈاکٹروں کے بورڈ پر سیاست کرنے کا الزام عائد کیا، سپریم کورٹ نے عمران خان کو طبی سہولت دینے کا حکم دیا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ عدالتی معاون کی رپورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی بیماری کی ٹائم لائن میں تضاد پایا گیا ہے۔ انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے تحریری حکم کے بغیر حکومت نہ تو میڈیکل بورڈ تشکیل دے سکتی ہے اور نہ ہی نجی اسپتالوں کے ڈاکٹروں کو چیک اپ کے لیے بھیج سکتی ہے۔ حکومت صرف سرکاری اسپتال کے ڈاکٹروں پر مشتمل بورڈ بنا سکتی ہے اور اس پر بھی پی ٹی آئی نے سیاست کی ہے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آنکھوں کے ماہر ڈاکٹروں تک رسائی اور بچوں سے رابطے کے لیے ٹیلی فونک سہولت دینے کا حکم دیا ہے۔ اس حوالے سے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم کو اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے 3 ڈاکٹروں کے ناموں پر مشتمل خط لکھا تھا لیکن وزیر اعظم نے اس پر کچھ نہیں کیا۔















