سید زعیم حسین قادری عارضہ قلب کے باعث آج صبح انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ آج شام بعد نماز مغرب لاہور کے لارنس روڈ پر ادا کی جائے گی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عوام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما سید زعیم حسین قادری انتقال کر گئے۔ انہیں تین دن قبل عارضہ قلب کے باعث ڈیفنس کے نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا اور آج صبح چار بجے وہ اسپتال میں انتقال کر گئے۔
سید زعیم قادری کی نماز جنازہ آج شام بعد نماز مغرب لارنس روڈ پر ادا کی جائے گی۔ وہ مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اور حکومتی ترجمان بھی رہے۔ زعیم قادری عوام پاکستان پارٹی پنجاب کے ترجمان تھے۔















