برطانیہ کا یوکرین کو 205 ملین ڈالر امداد کا وعدہ

برسلز میں نیٹو اجلاس میں برطانیہ نے یوکرین کو 205 ملین ڈالر دینے کا وعدہ کیا، تاکہ یوکرین امریکی ہتھیار خرید سکے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
برطانیہ کا یوکرین کو 205 ملین ڈالر امداد کا وعدہ

برسلز: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں برطانیہ نے یوکرین کو 205 ملین ڈالر کی امداد دینے کا وعدہ کیا ہے۔

برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے بتایا ہے کہ یہ امدادی رقم یوکرین کو امریکی ہتھیار خریدنے میں مدد فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لئے امریکی کوششیں خوش آئند ہیں۔

یوکرینی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ روس زمینی جنگ میں کامیاب نہیں ہو سکتا اور انہوں نے شراکت داروں سے روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے کی درخواست کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں