حکومت نے نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ منتقلی روک دی

حکومت نے نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ کی منتقلی فی الحال روک دی ہے۔ اویس لغاری نے قومی اسمبلی میں کہا کہ موجودہ پالیسی سے بجلی کی قیمت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حکومت نے نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ منتقلی روک دی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے قومی اسمبلی میں اعلان کیا کہ حکومت نے نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ کی منتقلی کو فی الحال روک دیا ہے۔ ملک بھر میں تقریباً 4 لاکھ 66 ہزار صارفین نیٹ میٹرنگ سسٹم استعمال کر رہے ہیں جو اپنی سرمایہ کاری پر سالانہ تقریباً 50 فیصد منافع حاصل کر رہے ہیں۔

اویس لغاری نے کہا کہ نیٹ بلنگ سے نیٹ میٹرنگ صارفین کا منافع کم ہو کر تقریباً 37 فیصد رہ جائے گا جبکہ دیگر صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں ایک سے ڈیڑھ روپے فی یونٹ کمی ممکن ہو سکے گی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اس تبدیلی سے غریب صارفین متاثر نہیں ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیٹ میٹرنگ کا سب سے زیادہ فائدہ امیر طبقے کو ہوا ہے اور زیادہ تر سولر سسٹم پوش علاقوں میں نصب ہیں۔ وزیر توانائی نے حکومت کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ایک سال میں 780 ارب روپے کا گردشی قرضہ کم کیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں