عوام کے ووٹوں کے تحفظ کےلئے نتائج کے اعلان تک اپنے پولنگ اسٹیشنوں پررہیں ڈاکٹر شفیق الرحمٰن

جماعتِ اسلامی بنگلادیش کے امیر نے کامیابی کی صورت میں جشن منانے کے بجائے سجدہ شکر ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بنگلادیش انتخابات: جماعت اسلامی کی کامیابی پر سجدہ شکر کی تیاری

ڈھاکا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلادیش میں 13 ویں پارلیمانی انتخابات کے دوران ووٹوں کی گنتی جاری ہے، جہاں بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی اور جماعتِ اسلامی کے اتحادوں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔

جماعتِ اسلامی کے امیر، ڈاکٹر شفیق الرحمٰن نے جمعرات کو الزام عائد کیا کہ ملک میں جعلی ووٹ ڈالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ نتائج کے اعلان تک اپنے پولنگ اسٹیشنوں کی حفاظت کریں تاکہ عوام کے ووٹ کا تحفظ کیا جا سکے۔

ڈاکٹر شفیق الرحمٰن نے کہا کہ اگر اللہ کی مہربانی سے کامیابی ملی تو کوئی جشن نہیں منایا جائے گا بلکہ سجدہ شکر ادا کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے قوم کی خدمت کے لیے صرف اللہ سے مدد طلب کریں گے۔

دوسری جانب ڈھاکا کے مغل بازار میں جماعتِ اسلامی کے مرکزی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں اتحاد نے انتخابات میں ووٹنگ کے عمل کو بہترین قرار دیا ہے اور بھاری اکثریت سے کامیابی کی امید ظاہر کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں