بی این پی اتنی نشستیں جیتنے کی امید رکھتی ہے کہ ملک کو بہتر طریقے سے چلایا جا سکے۔طارق رحمان

بنگلادیش انتخابات میں بی این پی اپنی کامیابی پر پُرامید ہے اور دیگر جماعتوں کے ساتھ ملک چلانے کی خواہش مند ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بنگلادیش انتخابات: بی این پی کی کامیابی کی امید

ڈھاکا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلادیش میں پارلیمانی انتخابات کے دوران ووٹوں کی گنتی جاری ہے، جہاں بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) اور بنگلادیش جماعتِ اسلامی کی قیادت میں اتحاد کے مابین سخت مقابلہ ہو رہا ہے۔ بی این پی کے چیئرمین طارق رحمان نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں غیر متوقع واقعات پیش آ رہے ہیں۔

طارق رحمان نے کہا کہ جتنا زیادہ ووٹر ٹرن آؤٹ ہوگا، اتنی ہی سازشوں کو روکنا آسان ہوگا۔ انہوں نے انتخابی کامیابی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی اتنی نشستیں جیتنے کی امید رکھتی ہے کہ ملک کو بہتر طریقے سے چلایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر انتخابات منصفانہ اور تنازع سے پاک ہوئے، تو ان کی جماعت نتائج کو قبول کرے گی۔ بی این پی دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر ملک چلانا چاہتی ہے جنہوں نے ان کے ساتھ تحریک میں حصہ لیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں