کولمبو میں بارش کے خدشے سے پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی میچ متاثر

کولمبو میں بارش کے خدشے کے باعث پاکستان اور بھارت کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچ متاثر ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارش کا 50 فیصد امکان ظاہر کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کولمبو میں بارش کے خدشے سے پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی میچ متاثر

کولمبو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم مقابلہ بارش کی وجہ سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ یہ میچ 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق میچ کے دن کولمبو میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ طوفان کا 50 فیصد امکان ہے، جس سے میچ کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

اگر میچ بارش کی نذر ہو جاتا ہے تو دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔ شائقین دعا کر رہے ہیں کہ یہ مقابلہ بارش سے محفوظ رہے۔

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنے دونوں میچز جیت کر گروپ اے میں 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

سری لنکن صدر نے وزیراعظم شہباز شریف سے درخواست کی ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو سری لنکا میں پاک بھارت میچ کھیلنا چاہیے۔

دیگر متعلقہ خبریں