پاکستان میں جلد مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری شروع ہوگی

پاکستان میں جلد ویکسین کی مقامی تیاری شروع ہوگی، مصطفی کمال نے اعلان کیا کہ صحت کے نظام کی بہتری ہمارا ہدف ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں جلد مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری شروع ہوگی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں جلد ویکسینز کی مقامی سطح پر تیاری کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال 11 ہزار مائیں زچگی کے دوران انتقال کر جاتی ہیں، جس کی وجہ ماں کی کمزور صحت کے باوجود ولادت کا رجحان ہے۔ مصطفی کمال نے بتایا کہ انسانوں کو بیماریوں سے بچانے کے لیے مربوط حکمت عملی تشکیل دی گئی ہے اور اس پر تیزی سے کام جاری ہے۔

اسلام آباد میں پرائمری ہیلتھ کیئر فار یونیورسل ہیلتھ کوریج 2026 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، مصطفی کمال نے کہا کہ ملک میں تیرہ بیماریوں کی ویکسین دستیاب ہے، جو بیماریوں سے بچاؤ کے لیے لازمی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کیئر ملکی قومی سلامتی اور معاشی معاملہ ہے اور ہمارا ہدف صحت کے نظام کی بہتری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بڑے اسپتالوں پر مریضوں کا دباؤ بہت زیادہ ہے۔

جب پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر سسٹم مضبوط نہ ہو تو لوگ بڑے اسپتالوں کا رخ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ملک میں پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں