سی پیک ٹو کے تحت او آئی سی ممالک کو سرمایہ کاری کی دعوت

وفاقی وزیر مواصلات نے استنبول میں او آئی سی وزراء کو سی پیک ٹو کے تحت سرمایہ کاری کے مواقع کی دعوت دی اور علاقائی تعاون پر زور دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سی پیک ٹو کے تحت او آئی سی ممالک کو سرمایہ کاری کی دعوت

استنبول: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے او آئی سی ٹرانسپورٹ وزراء کانفرنس میں ترکیہ کی ترقی کو سراہتے ہوئے کہا کہ زمینی رابطے اب ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک ٹو کے تحت او آئی سی ممالک کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں اور پاکستان وسطی ایشیائی ممالک کو گوادر پورٹ کے ذریعے تجارتی سہولیات فراہم کرنے کو تیار ہے۔

وفاقی وزیر نے پاکستان کو جنوبی اور وسطی ایشیا کے سنگم پر علاقائی تجارت کا قدرتی گیٹ وے قرار دیا اور کہا کہ گوادر پورٹ وسطی ایشیائی ریاستوں کو گرم پانیوں تک مختصر ترین بحری راستہ فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے پاکستان، چین، کرغزستان اور قازقستان کے چہار ملکی اشتراک کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور بین الاقوامی ٹرانزٹ معیارات اور ڈیجیٹل ٹریڈ پلیٹ فارمز کی ضرورت پر زور دیا۔

ترک وزیر ٹرانسپورٹ نے پاکستانی وزیر کی شرکت کا خیر مقدم کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں