دہلی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں بچا ہوا کولڈ ڈرنک دوبارہ فروخت کرنے کی ویڈیو وائرل، صحت کے لیے خطرناک قرار۔
دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ اسٹیڈیم میں کولڈ ڈرنکس کی مبینہ غیرمعیاری فروخت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ وینڈرز استعمال شدہ کپوں میں بچا ہوا مشروب بڑے کنٹینر میں جمع کر رہے ہیں، جسے بعد میں بوتلوں میں بھر کر فروخت کیا جا رہا ہے۔ اس عمل نے شائقین کی صحت کے حوالے سے خدشات کو جنم دیا ہے۔
ہزاروں لوگوں نے یہ ویڈیو دیکھی ہے اور شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن، بی سی سی آئی اور فوڈ سیفٹی حکام سے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ حکام نے فی الحال ویڈیو کی تصدیق نہیں کی۔















