پنجاب میں آٹھویں جماعت کے امتحانات مارچ میں کمپیوٹرائزڈ چیکنگ کے ساتھ

پنجاب میں آٹھویں جماعت کے امتحانات مارچ میں کمپیوٹرائزڈ چیکنگ کے ساتھ منعقد ہوں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں آٹھویں جماعت کے امتحانات مارچ میں کمپیوٹرائزڈ چیکنگ کے ساتھ

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب میں آٹھویں جماعت کے امتحانات مارچ کے دوسرے ہفتے سے شروع ہوں گے اور ملک میں پہلی مرتبہ پیپرز کی چیکنگ کمپیوٹرائزڈ ہوگی۔ امتحانات کے نتائج 31 مارچ کو جاری کیے جائیں گے۔

امتحانات صرف 2 سے 3 روز تک جاری رہیں گے اور 3 سے 4 مضامین کا امتحان لیا جائے گا۔ پنجاب حکومت نے امتحانات کے لیے 1600 ملین روپے جاری کر دیے ہیں اور امتحانی اسٹاف کو ایس او پیز جاری کر دیے گئے ہیں۔

اسکول کے ہیڈ بطور ریزیڈنٹ انسپکٹر، سینئر اسکول ٹیچر بطور سپرنٹنڈنٹ کام کریں گے جبکہ پرائمری اور ایلمینٹری اسکول ٹیچر بطور ٹیسٹ ایڈمنسٹریٹر ڈیوٹی دیں گے۔ امتحانی عملے کا انتخاب آن لائن سسٹم کے ذریعے ہوگا۔

سپرٹنڈنٹ اور ٹیسٹ ایڈمنسٹریٹر کو اپنے اسکولوں میں تعینات کرنے پر پابندی ہوگی۔ امتحانی مواد کا بار کوڈ اسکین کرنے کے لیے تحصیل فوکل پرسن یا انسپکٹر کے پاس اینڈرائیڈ فون لازمی ہوگا۔ ہر 40 طلبا پر 1 ٹیسٹ ایڈمنسٹریٹر تعینات ہوگا اور خواتین اسٹاف کو طالبات کے مراکز میں تعینات کیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں