بنگلہ دیش کے انتخابات میں امیر جماعت اسلامی نے دھاندلی پر سخت ردعمل کی تنبیہ کی ہے۔ نیشنل سٹیزن پارٹی اور بی این پی نے آزادانہ انتخابات کی امید ظاہر کی ہے۔
ڈھاکہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلہ دیش میں انتخابات کے دوران امیر جماعت اسلامی شفیق الرحمان نے دھاندلی کی صورت میں سخت ردعمل کا انتباہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر دھاندلی کے الزامات سنجیدہ ہوئے تو کسی کو نہیں بخشا جائے گا۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے ملک کی تعمیر میں حصہ لیں۔
دوسری جانب نیشنل سٹیزن پارٹی کے سربراہ ناہید اسلام نے آزادانہ انتخابات کی خواہش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بلاخوف ووٹ ڈالنے دیا جائے تو وہ جیت جائیں گے۔ جبکہ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے چیئرمین طارق رحمان نے بھی عوام کو بلا خوف و خطر ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے، انہوں نے امن عامہ کو اپنی پہلی ترجیح قرار دیا۔
طارق رحمان نے قانون کی حکمرانی اور معیشت کی بہتری کا وعدہ کیا ہے۔ بی این پی کے سیکرٹری جنرل مرزا فخرالاسلام نے جمہوریت کے نئے سفر کے آغاز کی امید ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا حقِ رائے دہی حاصل کرنا بڑی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔













