ایرانی وزیر خارجہ: منصفانہ معاہدہ ہو تو جوہری ڈیل ممکن

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ منصفانہ معاہدہ ہو تو ایران جوہری پروگرام پر ڈیل کے لیے تیار ہے، ایران نے گزشتہ سال غیرمعمولی چیلنجز کا سامنا کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایرانی وزیر خارجہ: منصفانہ معاہدہ ہو تو جوہری ڈیل ممکن

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اگر معاہدہ منصفانہ ہو تو ایران اپنے جوہری پروگرام پر ڈیل کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ انقلاب کے بعد کے دہائیوں اور خاص طور پر گزشتہ سال کے دوران ایران کو غیرمعمولی چیلنجز کا سامنا رہا، جن میں دو جوہری طاقتوں کا دباؤ اور ایک بڑا دہشت گرد حملہ شامل ہے۔

ایران نے ان چیلنجز کا مضبوطی سے سامنا کیا اور وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ایران کی اصل طاقت اس کے عوام ہیں، نہ کہ بیرونی طاقتیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران جنگ کے بجائے سفارت کاری کو ترجیح دیتا ہے اور امید ظاہر کی کہ آنے والا سال امن کا سال ہوگا۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ایران اپنی خودمختاری کے دفاع سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور لاکھوں ایرانیوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک کے حقوق اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں