افغانستان کی سپر اوور میں شکست، راشد خان کی قیادت پر سوالات

احمد آباد میں جنوبی افریقا کے خلاف ڈبل سپر اوور میں شکست کے بعد راشد خان کی قیادت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
افغانستان کی سپر اوور میں شکست، راشد خان کی قیادت پر سوالات

احمد آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کے خلاف ڈبل سپر اوور میں شکست کے بعد افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان کی قیادت پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔

بدھ کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں افغانستان کو جنوبی افریقا کے خلاف ڈبل سپر اوور میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی، جس نے 187 رنز بنائے۔ جواب میں افغانستان کی ٹیم بھی 187 رنز بنا سکی جس کے بعد سپر اوور ہوا۔

پہلے سپر اوور میں افغانستان نے 17 رنز بنائے، جس کے جواب میں جنوبی افریقا نے بھی 17 رنز بنائے۔ شکست کے بعد راشد خان کی قیادت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کے فیصلوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بھارتی کمنٹیٹر اور سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا کہ راشد خان کو دوسرا سپر اوور خود کرانا چاہیے تھا، جبکہ گرباز کو بیٹنگ کے لیے پہلے بھیجنا چاہیے تھا۔

واضح رہے کہ افغانستان کے دو میچوں میں شکست کے باوجود اگلے مرحلے میں پہنچنے کے امکانات موجود ہیں، تاہم سفر مشکل ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں