بھارتی کسانوں کا امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے پر احتجاج

بھارتی کسانوں نے بھارت امریکا تجارتی معاہدے کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے معاہدے کو کسانوں کے مفادات کے خلاف اور مودی حکومت کی ناکامی قرار دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارتی کسانوں کا امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے پر احتجاج

نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی کسانوں نے بھارت امریکا تجارتی معاہدے کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔

بھارتی کسان یونین نے کل 12 فروری کو ملک بھر میں ہڑتال کی کال دی ہے۔ کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ زراعت کے شعبے میں بھارت نے امریکا کو حد سے زیادہ رعایتیں دی ہیں جو کسانوں کے مفادات کے خلاف ہیں۔

آج بھارتی پنجاب میں کسانوں نے تجارتی معاہدے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دونوں ممالک کے رہنماؤں کے پتلے نذر آتش کیے۔

کسان تنظیموں نے معاہدے کو مودی حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امریکا کے سامنے جھکنے کے مترادف ہے، اس سے بھارتی زرعی شعبے پر مزید دباؤ بڑھے گا۔

بھارت کے وزیر تجارت پیوش گوئل نے کہا ہے کہ اس معاہدے کے تحت بعض بھارتی زرعی مصنوعات کو امریکی منڈی تک بغیر کسی محصول کے رسائی حاصل ہوگی۔

بھارت میں تقریباً 80 فیصد کسان چھوٹے کاشت کار ہیں جن کی زمین دو ہیکٹر یا اس سے کم ہے، اس وجہ سے ان کی آمدنی محدود رہتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں