افغانستان ٹی 20 ورلڈکپ میں اگلے مرحلے کی امیدیں برقرار

افغانستان کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ میں دو شکستوں کے باوجود اگلے مرحلے میں جا سکتی ہے، تاہم یہ سفر مشکل ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
افغانستان ٹی 20 ورلڈکپ میں اگلے مرحلے کی امیدیں برقرار

احمد آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں مسلسل دو میچز میں شکست کے باوجود افغانستان کرکٹ ٹیم اب بھی اگلے مرحلے میں جگہ بنا سکتی ہے۔

بدھ کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں افغانستان کو جنوبی افریقا کے خلاف ڈبل سپر اوور میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گروپ ڈی کے اس مقابلے میں جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 187 رنز بنائے جبکہ افغانستان نے بھی برابر اسکور کیا جس کے بعد سپر اوور کا مرحلہ آیا۔

پہلے سپر اوور میں دونوں ٹیموں نے 17 رنز بنائے، جبکہ دوسرے سپر اوور میں جنوبی افریقا نے 23 رنز اسکور کیے اور افغانستان 19 رنز بنا سکی، یوں جنوبی افریقا نے 4 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

راشد خان کی قیادت میں افغان ٹیم اس سے قبل نیوزی لینڈ سے بھی ہار چکی ہے۔ افغانستان اب گروپ میں تیسرے نمبر پر ہے اور ان کا نیٹ رن ریٹ 0.555- ہے۔

افغانستان کو اگلے مرحلے میں پہنچنے کے لیے اپنے دونوں باقی میچز بڑے مارجن سے جیتنے ہوں گے اور امید رکھنی ہوگی کہ نیوزی لینڈ یا جنوبی افریقا اپنے میچز میں شکست کھائیں۔

دیگر متعلقہ خبریں