اسلام آباد ہائیکورٹ نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے نقصانات روکنے کے لیے وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا ہے، تین مارچ تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کے نقصانات روکنے کے حوالے سے وفاقی حکومت سے تین مارچ تک جواب طلب کر لیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق، عدالت نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، پی ٹی اے اور پیمرا کو ہدایت دی ہے کہ وہ سوشل میڈیا ریگولیشن، مانیٹرنگ اور پیکا کی حالیہ ترامیم پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کریں۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ بچوں کی آن لائن تحفظ کے حوالے سے ریگولیٹری فریم ورک بنانے کی ضرورت ہے۔ بچوں کو آن لائن نقصانات کے اثرات سے بچانے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی اہمت پر زور دیا گیا ہے۔
عدالت نے مزید کہا کہ بغیر ریگولیشن کے سوشل میڈیا کا استعمال بچوں کے لیے خطرناک ہے، جو ذہنی امراض اور پرائیویسی کی خلاف ورزی جیسے مسائل پیدا کر سکتا ہے۔















