رمضان سے قبل افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ممکن ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان سے دہشت گردی کے باعث رمضان سے قبل وہاں کارروائی ممکن ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
رمضان سے قبل افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ممکن

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے مسلسل دہشت گردی کے باعث رمضان سے قبل وہاں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔

خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران کہا کہ اگر افغان حکام دہشت گردی روکنے میں ناکام ہیں تو انہیں شریک جرم سمجھا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

وزیر دفاع نے محمود خان اچکزئی کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قومی اداروں پر حملہ مناسب نہیں۔ خواجہ آصف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ 2021 سے اب تک 2759 اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 200 سے زیادہ دہشت گرد مارے گئے ہیں اور ریاست اپنی رٹ قائم رکھنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔

خواجہ آصف نے سیاست دانوں پر زور دیا کہ قومی مفاد کو ذاتی اور سیاسی مفادات پر فوقیت دی جانی چاہیے اور کہا کہ فوجی اپنی وفاداری نہیں بدلتے۔

دیگر متعلقہ خبریں