بلوچستان حکومت نے 39 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست پیش کی

بلوچستان حکومت نے 39 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کی، جس میں میرحر بیار مری اور میر براہمداغ بگٹی شامل ہیں۔ انعامات کا اعلان بھی کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بلوچستان حکومت نے 39 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست پیش کی

کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بلوچستان حکومت نے 39 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کی ہے، جس میں میرحر بیار مری اور میر براہمداغ بگٹی کے نام شامل ہیں۔

مطلوب دہشت گردوں کی اطلاع پر 25 کروڑ سے 5 لاکھ روپے تک انعام مقرر کیا گیا ہے جبکہ حربیار مری اور براہمداغ بگٹی کی اطلاع پر 10، 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

اطلاع دینے والوں کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی، اور دہشت گردوں سے متعلق معلومات کے لیے ہیلپ لائن نمبر 1719 اور 1213 فراہم کیے گئے ہیں۔

یہ فہرست 31 جنوری کو بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملوں کے بعد جاری کی گئی۔

دیگر متعلقہ خبریں