اویس لغاری نے نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ پر منتقلی کو منافع بخش قرار دیا، تاکہ باقی صارفین پر بوجھ کم ہو۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ پر منتقلی کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی خریداری کی اصل لاگت دن کے وقت تقریباً ساڑھے 5 سے 6 روپے فی یونٹ بنتی ہے، جبکہ رات کے اوقات میں مہنگے پلانٹس چلنے کے باعث قیمت زیادہ ہو جاتی ہے۔
اویس لغاری نے کہا کہ اگر میں گریڈ کو 26 یا 27 روپے فی یونٹ دوں، تو باقی 3 کروڑ 45 لاکھ لوگوں کے ساتھ انصاف ہوگا یا ظلم؟ یہ فیصلہ نئے صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کے لیے نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ نیپرا کے ریٹ کے مطابق نئے نیٹ میٹر کنزیومر کو 3 سال میں اپنی انویسٹمنٹ واپس مل سکتی ہے، جس کا ریٹ آف ریٹرن 28 فیصد بنتا ہے، جو بینک کے مقابلے میں زیادہ ہے۔
اویس لغاری کا کہنا تھا کہ نیٹ بلنگ کے تحت بھی شمسی توانائی میں سرمایہ کاری منافع بخش رہے گی اور اس کا مقصد باقی کروڑوں صارفین پر بوجھ کم کرنا ہے۔















