سینیٹ نے بچوں کی فحش ویڈیوز پر 10 سال سزا کا بل منظور کرلیا

سینیٹ نے بچوں کی فحش ویڈیوز پر سزا 10 سال کرنے کا بل منظور کرلیا ہے، جرمانہ ایک کروڑ روپے تک بڑھایا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سینیٹ نے بچوں کی فحش ویڈیوز پر 10 سال سزا کا بل منظور کرلیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سینیٹ نے پیکا ایکٹ میں ترمیمی بل منظور کر لیا ہے جس کے تحت بچوں کی فحش ویڈیوز پر سزا 7 سال سے بڑھا کر 10 سال کر دی گئی ہے اور جرمانہ 50 لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ روپے کر دیا گیا ہے۔

ترمیمی بل میں وفاقی حکومت کو ان ممالک کے ساتھ قانونی معاہدے کرنے کا کہا گیا ہے جہاں کی سوشل میڈیا ایپلیکیشنز پاکستان میں استعمال ہوتی ہیں۔

سینیٹ نے کرمنل قوانین میں ترمیم کا بل بھی منظور کیا ہے جس کے تحت زیادتی کے شکار افراد کے میڈیکل نہ دینے پر ایک سال تک کی سزا اور جرمانہ ہوگا۔ ریپ متاثرہ کو فوری طبی امداد نہ دینے پر نجی اور سرکاری اسپتالوں پر بھی سزا ہوگی اور نجی اسپتالوں کو متاثرہ کو 24 گھنٹے کے اندر سرکاری اسپتال بھیجنے کا پابند کیا گیا ہے۔

سینیٹ نے ثمینہ زہری کا فیملی کورٹ ترمیمی بل اور شیری رحمان کا اسلام آباد میں کتابوں پر پلاسٹک کور کی ممانعت کا بل بھی منظور کرلیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں