صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ نارمل ہوگا اور ہم دو میچز کی جیت کا اعتماد لے کر میدان میں اتریں گے۔
کولمبو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف اتوار کو ہونے والا میچ بالکل نارمل ہوگا، ہم دو میچز کی جیت کا اعتماد لے کر میدان میں اتریں گے۔
امریکا کو شکست دینے کے بعد پریس کانفرنس میں صاحبزادہ فرحان نے بتایا کہ ہم مسلسل پانچ چھ ماہ سے اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں، بھارت کے خلاف میچ میں اپنی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ میں بھی پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف لڑ کر میچ ہاری تھی، اس بار بھی یہی حکمت عملی ہوگی۔
یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے اپنے ابتدائی دونوں میچز جیت لیے ہیں جبکہ اگلا میچ بھارت کے خلاف کھیلا جائے گا۔















