کراچی میں پولیس نے مختلف مقابلوں میں 6 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا، جن میں 5 زخمی شامل ہیں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)
کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران 6 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا، جن میں 5 زخمی شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور موٹرسائیکلیں برآمد ہوئیں۔
اتحاد ٹاؤن پولیس نے عابد آباد قبرستان روڈ پر مبینہ مقابلے کے بعد ایک زخمی ڈاکو کو گرفتار کیا، جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔
گبول ٹاؤن پولیس نے بفرزون سیکٹر 16 بی میں مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا۔ زخمی ملزم معراج کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ دوسرے ملزم ارحم کو تھانے منتقل کیا گیا۔ ملزمان سے دو پستولیں، تین موبائل فون اور ایک موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
سپر مارکیٹ پولیس نے لیاقت آباد گجر نالہ، طالب کالونی کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ زخمی ملزمان دلاور، سید صائم اور فیضان کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔














