برطانوی وزیراعظم سر کیئر سٹارمر نے لیبر پارٹی کے اندر سے استعفے کے مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے تبدیلی کے مشن پر قائم رہنے کا اعلان کیا۔
لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برطانوی وزیراعظم سر کیئر سٹارمر نے لیبر پارٹی کے اندر سے اٹھنے والے استعفے کے مطالبات کو رد کر دیا ہے۔ انہوں نے بیان دیا کہ وہ ملک میں تبدیلی کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے کیونکہ عوام نے انہیں تبدیلی کے لیے مینڈیٹ دیا ہے۔
سر کیئر سٹارمر نے کہا کہ وہ اپنے ملک اور عوام سے محبت کرتے ہیں اور ملک کے لیے آخری سانس تک لڑیں گے۔ ان کے بقول دائیں بازو کی سیاست ملک کو تقسیم کر سکتی ہے۔
ایپسٹین فائلز کے اجرا کے بعد برطانوی سیاست میں بحران پیدا ہوا ہے۔ سابق سفیر پیٹر مینڈلسن کے ایپسٹین سے روابط منظر عام پر آنے کے بعد تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔
لیبر پارٹی کے دو ارکان پارلیمنٹ نے بھی وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کیا جبکہ کیئر سٹارمر کے ڈائریکٹر آف کمیونیکیشنز ٹِم ایلن نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔












