سانحہ گل پلازہ کی انکوائری کے لیے جسٹس آغا فیصل کو مقرر کیا گیا ہے۔ کمیشن 8 ہفتوں میں تحقیقات مکمل کرے گا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سانحہ گل پلازہ کے معاملے پر جسٹس آغا فیصل کو سنگل ممبر کمیشن آف انکوائری مقرر کر دیا گیا ہے۔
انکوائری کمیشن کو گزٹ نوٹیفکیشن موصول ہو چکا ہے، جس میں تحقیقاتی امور کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ کمیشن کو 8 ہفتوں میں تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
گل پلازہ میں آتشزدگی کی وجوہات معلوم کرنے کے علاوہ، آگ سے بچاؤ کے انتظامات اور حفاظتی اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔















