پی ٹی آئی میں ہر کوئی خود کو بانی کے بعد لیڈر سمجھتا ہے۔ صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبر

جنید اکبر نے کہا کہ پی ٹی آئی میں ہر کوئی خود کو بانی کے بعد لیڈر سمجھتا ہے اور محمود اچکزئی کو ایڈجسٹ ہونے میں وقت لگے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی ٹی آئی میں ہر کوئی خود کو بانی کے بعد لیڈر سمجھتا ہے: جنید اکبر

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبر نے کہا ہے کہ پارٹی میں ہر کوئی بانی کے بعد خود کو لیڈر کہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محمود اچکزئی کو ایڈجسٹ ہونے میں وقت لگے گا کیونکہ ہماری پارٹی کا اپنا کلچر ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جس نے بسنت منائی اس سے پوچھ لیں، ہم تو سارا دن احتجاج میں مصروف تھے۔

جنید اکبر نے آڈیو لیک کے حوالے سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی استعفیٰ دینے کی بات نہیں کی، بلکہ یہ کہا کہ اگر بولنے کا موقع نہیں ملا تو سپیکر سے الگ سیٹ کی درخواست کریں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں