اسلام آباد کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں، ان پر ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن الزامات کا الزام ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات کے کیس میں ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔
اسلام آباد کے سینیئر سول جج عباس شاہ نے مقدمے کی سماعت کی، تاہم ملزم کی عدم حاضری کے باعث عدالت نے سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 21 فروری کو مقرر کر دی ہے۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہوا ہے۔ سہیل آفریدی پر ریاستی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے اور گمراہ کن الزامات عائد کرنے کا الزام ہے۔















