غیررجسٹرڈ اسکولوں کے طلبہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات میں شامل نہیں ہوسکتے۔ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا کے تمام تعلیمی بورڈز کو غیر رجسٹرڈ نجی اسکولوں کے طلبہ کو میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات میں شامل نہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
غیررجسٹرڈ اسکولوں کے طلبہ میٹرک امتحان میں شامل نہیں ہوسکیں گے

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) غیر رجسٹرڈ نجی اسکولوں کے طلبہ اس سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں شامل نہیں ہوسکیں گے۔

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے تمام تعلیمی بورڈز کو ہدایت جاری کی ہے کہ غیر رجسٹرڈ نجی اسکولوں کے طلبہ کو امتحانات میں شامل نہ کیا جائے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نجی اسکولوں کی رجسٹریشن ریگولیٹری اتھارٹی ایکٹ کے تحت لازمی ہے اور غیر رجسٹرڈ اسکولوں کو الحاق دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

محکمہ تعلیم کے مطابق صوبے میں 11 ہزار 887 نجی اسکول رجسٹرڈ ہیں جبکہ غیر رجسٹرڈ اسکولوں کے باعث اسکول سے باہر بچوں کے درست اعداد و شمار متاثر ہورہے ہیں۔ رجسٹریشن کے بغیر اسکول کھولنا اور چلانا غیرقانونی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں