اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی نے غیر رجسٹرڈ طبی مراکز کو 15 دن میں کوائف مکمل کرنے کی وارننگ دی، ورنہ سخت کارروائی ہوگی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی نے غیر رجسٹرڈ ہیلتھ کیئر اداروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ ان اداروں کو 15 روز میں کوائف مکمل کرنے کی آخری وارننگ دی گئی ہے۔ مقررہ وقت میں رجسٹریشن نہ کروانے والے اداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
اتھارٹی کے مطابق آئی ایچ آر اے ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کے بغیر طبی پریکٹس کرنا غیر قانونی ہے۔ عدم تعمیل کی صورت میں رجسٹریشن کی معطلی اور کلینکس سیل کرنے کی کارروائی کی جائے گی۔
آئی ایچ آر اے نے دستاویزات کی کمی اور فیس جمع نہ کروانے والے طبی مراکز کی فہرست اپنی ویب سائٹ پر جاری کردی ہے۔















