عکاشہ گل کی ویڈیو وائرل، غربت کی جدوجہد بیان کرتے ہوئے لائیو شو میں رو پڑیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے ان کی سچائی کی تعریف کی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) معروف پاکستانی گلوکارہ اور میزبان عکاشہ گل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ لائیو پروگرام کے دوران اپنے ماضی کو یاد کرتے ہوئے رو پڑیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے غربت دیکھی ہے اور وہ ایک عارضی کچے گھر میں رہتے تھے جس کی چھت اور بنیاد مٹی کی تھی۔
عکاشہ گل نے بتایا کہ ان کے والد غریب آدمی تھے اور وہ پکی تعمیر کا خرچ برداشت نہیں کر سکتے تھے۔ اگرچہ ان کے گھر میں ہمیشہ کھانے پینے کی چیزیں موجود ہوتی تھیں، لیکن گھر بار بار تعمیر کرنا پڑتا تھا۔
سوشل میڈیا صارفین نے عکاشہ گل کی سچائی اور اپنے ماضی کو نہ چھپانے پر ان کی تعریف کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔















