نوازشریف سے برٹش کمشنر کی ملاقات میں علاقائی امور پر گفتگو

نوازشریف اور مریم نواز سے برٹش ہائی کمشنر نے ملاقات کی، علاقائی امور اور ثقافتی پہلوؤں پر گفتگو ہوئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نوازشریف سے برٹش کمشنر کی ملاقات میں علاقائی امور پر گفتگو

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ نے صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کی پاکستان کے لیے خدمات کو سراہا اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے جاری منصوبوں کو قابل تحسین قرار دیا۔

ملاقات میں ثقافتی پہلوؤں پر بھی گفتگو ہوئی، جہاں برٹش ہائی کمشنر نے لاہور میں بسنت کے تہوار پر مسرت کا اظہار کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں